Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے کو حیران کن شکست‘جوکووچ جدوجہد کے بعد کامیاب

مرے کو حیران کن شکست‘جوکووچ جدوجہد کے بعد کامیاب

روم۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں عالمی نمبر ایک برطانوی اسٹار اینڈی مرے حیران کن  شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اٹلی کے فیبیو فوگ نینی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کو راست سٹوں میں 6-2 اور 6-4  سے شکست دی۔ شائقین نے شاندار مظاہرہ  پر فاتح کھلاڑی کو خوب داد دی۔علاوہ ازیں دیگر مقابلوں میں ڈیوڈ گوفن،نواک جوکووچ،ٹامس برڈیک اور جان آئزنر نے آخری 16کھلاڑیوں کے  مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ نمبر نو سیڈ ڈیوڈ گوفن نے اسپینی حریف فرنانڈو ورڈاسکو کیخلاف 3-6 ،6-3 اور6-2 سے کامیابی حاصل کی۔نمبر دو سیڈ سربیا کے نواک جوکووچ نے انگلینڈ کے الیاز بیدینے کو 7-6 اور  6-2 سے شکست دی ۔چیک جمہوریائی  ٹامس برڈیک نے ارجنٹینا کے کارلوس برلوک کو 6-3 اور 6-4 جبکہ امریکہ کے جان آئزنر نے جرمنی کے فلورین میئر کو 7-6 ‘7-6  سے  شکست دے کرپری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے نمبر دس سیڈ بلغاریہ کے گریجار ڈیمتروف کو 3-6 ،6-2 اور 6-3 سے شکست دی ۔خاتون زمرے کے  سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں نمبر پانچ سیڈ برطانوی پلیئر جوہانا کونٹا نے قازقستان کی یولیا پوٹینٹسیوا کو 6-3 اور  6-0 سے شکست دے کر کے پری کوارٹر فائنل میں نشست پکی کرلی۔ روس کی ایکٹرینا ماکارووا نے اٹلی کی رابرٹا ونچی ،امریکہ کی کیتھرین بیلس نے جاپان کی میساکی ڈوئی ،ایسٹونیا کی الیکس کونٹاویٹ نے جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ اور آسٹریلیا کی ڈاریا گیوریلووا نے امریکی حریف میڈیسن کیز کو شکست دیدی۔

TOPPOPULARRECENT