Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / مرے کو شکست ، نڈال اور جوکووچ کی پیشقدمی

مرے کو شکست ، نڈال اور جوکووچ کی پیشقدمی

میڈرڈ ۔ 12 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے کے ناقص فام کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جیسا کہ انھیں میڈریڈ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں بورنا کورک کے خلاف 6-3, 6-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی جب کہ رفائیل نڈال نے کلے کورٹ پر رواں سیزن اپنی فتوحات کو 12-0 تک پہونچادیا ہے جیسا کہ انھوں نے جس مقابلے کا چاروں سمت چرچا ہورہا تھا اُس میں آسٹریلیا کے ابھرتے ٹینس اسٹار نک کیری گوز کو بہ آسانی 6-3، 6-1 سے شکست دی۔ دفاعی چمپیئن نواک جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں بہ آسانی رسائی حاصل کرلی جس کے لئے انھوں نے فیلیشیانو لوپیز کو بہ آسانی 6-4، 7-5 سے شکست دی ۔ مرے کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی بورنا کو آخری لمحات میں ٹورنمنٹ میں شرکت کا موقع اُس وقت ملا جب کوالیفائنگ راؤنڈ کے فاتح کھلاڑی میخائل ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوئے ۔ نڈال کو کوارٹر فائنل میں ڈیوڈ گوفین کا سامنا ہے جیسا کہ انھوں نے عالمی نمبر چھ میلس رونک کو 6-4، 6-2 سے شکست دی ۔ ایک اور کوارٹر فائنل مقابلے میں جوکووچ عالمی نمبر آٹھ جاپان کے کائی نیشی کوری کا سامنا کریں گے جنھوں نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو بہ آسانی 6-4، 6-3 سے شکست دی ہے ۔ خاتون زمرے کے مقابلے میں رواں ہفتے شہ سرخیوں میں رہنے والی کینیڈا کی ایجین بوچارڈ کو روسی ٹینس اسٹار سویتلانا کوزنیتسوا نے بہ آسانی 6-4، 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT