Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / مزاحمت کاروں، اتحادیوں کو تعز میں باغی حملوں کا سامنا

مزاحمت کاروں، اتحادیوں کو تعز میں باغی حملوں کا سامنا

صنعاء ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شہر تعز میں عوامی مزاحمت کاروں نے بھرپور کارروائی کے ذریعے شہر کے اہم مقامات کو باغیوں سے پاک کرا لیا ہے۔ دوسری جانب صالح نواز جنگجوؤں اور حوثی ملیشیا نے رہائشی آبادی پر بھاری اسلحے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے علاوہ متعدد مکانات کو آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مزاحمت کاروں نے حوثی باغیوں کی جانب سے بعض اہم مقامات پر دوبارہ قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔اسی اثناء میں اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں نے البیضاء ، مارب، الحدیدہ، حجہ اور شبوہ میں بیحان اور عسیلان نامی قصبات پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی زد میں آ کر باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں تباہ اور متعدد جنگجو ہلاک ہو گئے۔ یمنی صدر منصور ہادی نے کہا ہے کہ ہماری فوج اور مزاحمت کاروں کا اگلا ٹھکانہ صنعاء کی طرف پیش قدمی ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT