Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مزدوروں کے مسائل کی عدم یکسوئی پر حکومت کا زوال یقینی

مزدوروں کے مسائل کی عدم یکسوئی پر حکومت کا زوال یقینی

کریم نگر /3 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مزدوروں اور ملازمین کے مسائل کی یکسوئی نہ ہوتو ٹی آر ایس حکومت کا زوال یقینی ہے ۔ سی آئی ٹی یو قومی صدر اے کے پدمانابھن نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ قائم ہوگا تو مسائل نہ ہوں گے ۔ مزدوروں کا یہ خیال خواب بن چکا ہے ۔ اپنے حقوق تنخواہوں ، بھتہ ، بونس کیلئے ہم احتجاج کرنے پر حکومت کا یہ خیال منصوبہ سازش کے ہمیں نکال باہر کیا جائے گا ۔ کامیاب نہ ہوگا ۔ کریم نگر مکندلامی مصرا بھون میں سی آئی ٹی یو دفتر کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ بعد ازاں جیوتی راؤ پھولے میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر بات کرنے سے قبل بنگارو تلنگاہن کہہ رہے ہیں ۔ آخر یہ بنگارو تلنگانہ ہے کہاں بتلادیں مطالبہ کیا ۔ کے سی ار کے خاندان نے جدوجہد نہیں کی ۔ مزدور ملازمین طلبہ عوام کے تمام طبقات نے جدوجہد کی قربانیاں دیں تب کہیں تلنگانہ ح اصل ہوا ہے ۔ کئی طلبہ جانوں کی قربانیاں دیں ۔ چیف منسٹر کو یہ یاد رکھنا ضروری ہے مشورہ دیا ۔ این ڈی اے حکومت مکلم طور پر مزدور مخالف ہے کہتے ہوئے تنقید کی ۔ سرمایہ داروں کا فرقہ پرستوں کا خاتمہ ہونا ہے ۔ اب اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ سی آئی ٹی یو ریاستی صدر چکارامیا نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں چیف منسٹر کے خاندانی افراد راحت اور سکون سے شاہانہ زندگی گذار رہے ہیں ۔ آشا ورکرس تنخواہوں میں اضافہ کیلئے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں تو حکومت پلٹ کر بھی نہیں پوچھ رہی ہے ۔ سمکا سارالما جاترا کیلئے 100 کرؤڑ روپئے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ کے سی آر کا بنگارو تلنگانہ ہے پیٹ میں کھانای نہیں ہے ۔ آشا ورکرس کی جدوجہد کو بزور طاقت فوری ختم کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے 1200 مجلس بلدیہ کے مزدور انہیں مستقل ملازمت آشا ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ مزدور کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سی آئی ٹی یو ضلع صدر روی کمار کی صدارت میں منعقدہ اس جلسہ میں قومی سکریٹری آر سدھاکر ریاستی جنرل سکریٹری نائب صدر راجہ راجو سکریٹری جیا لکشمی کلچرل پروگرام ڈائرکٹر بھکشمیا ضلع جنرل سکریٹری متیم راؤ سابق جنرل سکریٹری کاچی مکندر ریڈی ، جے وی رمنا ریڈی آنگن واڑی ورکرس ہیلپرس اسوسی ایشن صدر شیلجا جنرل سکریٹری رمادیوی سی آئی ٹی یو ضلع سکریٹری بنڈاری شیکھر وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT