Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / مزدوری کی اجرت دینے سے انکار پر خاتون کی خودکشی

مزدوری کی اجرت دینے سے انکار پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مزدوری کی رقم دینے سے انکار اور بحث و تکرار سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ رادھا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رادھا پیشہ سے مزدور تھی ۔ اس خاتون کے شوہر کی موت کے بعد مزدوری کرتے ہوئے یہ خاتون گھریلو اخراجات و ضروریات پورے کرتی تھی ۔ جو ویکر سیکشن کالونی میں رہتی تھی ۔ اس خاتون کی بحث و تکرار پڑوسی خاتون للیتا اماں سے ہوئی تھی ۔ مزدوری کی رقم کے متعلق دونوں میں جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔

موسی ندی سے ایک نعش برآمد
حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ پولیس نے موسی ندی سے ایک نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو موسی ندی میں بہتے ہوئے کلثوم پورہ علاقہ پہونچی تھی ۔ تاہم اس نعش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نعش بظاہر مسلم شخص کی ہے جس کی عمر 30 تا 35 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔ جو ضیاء گوڑہ علاقہ میں موسیٰ ندی سے دستیاب ہوئی ۔ اس شخص کے بدن پر کالا پائنٹ اور ہرے رنگ کا چیکس کا شرٹ پایا جاتا ہے ۔ پولیس کلثوم پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT