Wednesday , April 26 2017
Home / جرائم و حادثات / مزدوری کی رقم کم ملنے پر خاتون کی خودکشی

مزدوری کی رقم کم ملنے پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) مزدوری کی رقم کم حاصل ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سعیدآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ وجیہ نے20 نومبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ وجیہ سنگارینی کالونی علاقہ کے ساکن رام داس کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی مزدوری کا کام کرتے تھے ۔ گذشتہ چند روز سے وجیہ کا شوہر بے روزگار تھا اور خاتون ہی کیٹرنگ کے کام پر جایا کرتی تھی ۔ گذشتہ روز خاتون نے اپنے بھائی سے ملاقات کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا تھا کہ اسے مزدوری کی رقم 350 روپئے حاصل ہوئی ہے جبکہ 450 تا 500 روپئے حاصل ہوا کرتی تھی ۔ اس بات سے ذہنی تناؤ کا شکار خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

حیات نگر میں سڑک حادثہ ، تاجر ہلاک
حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک تاجر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 39 سالہ کلیم اللہ جو حیدر خان گوڑہ ضلع نلگنڈہ کا ساکن کل موٹر سائیکل پر تھا کہ باٹا سنگارم کے علاقہ میں ایک تیز رفتار لاری نے کلیم اللہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT