Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / مزدور بلندی سے گرکر ہلاک

مزدور بلندی سے گرکر ہلاک

حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) اُپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقع میں سینٹرنگ کے کام کے دوران ایک مزدور اتفاقی طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ پربھاکر اُپل کے علاوہ سونا کالونی میں تیسری منزل پر زیر تعمیر عمارت میں سنٹرنگ کا کام کر رہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ نیچے گر گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ پربھاکر کے سر پر گہرا زخم آیا اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اُپل پولیس نے عمارت کے مالک کے خلاف تعجیرات ہند 304 کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

ریلوے پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران مزدور ہلاک
حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) ریلوے پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد علی ولد محمد سلیم ساکن وٹے پلی جو پیشہ سے مزدور تھا لالہ گوڑہ ریلوے پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ ٹرین کے زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT