Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مزدور کی نالے میں موت

مزدور کی نالے میں موت

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) مہیشورم پولیس نے نالے سے ایک شخص کی نعش کی برآمد کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے فوری اس کی شناخت کرلی جو مقامی گلو تانڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ ایم گوپال جو پیشہ سے پولٹری فارم میں مزدور تھا  ۔ کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ کثرت سے شراب نوشی کے باعث وہ نالے میں گرکر فوت ہوگیا ہوگا ۔ مشہور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT