Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مزید جہیز کیلئے مبینہ ہراسانی پر سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

مزید جہیز کیلئے مبینہ ہراسانی پر سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

حیدرآباد 7۔جنوری (سیاست نیوز ) مزید جہیز کیلئے مبینہ ہراسانی پر شہر حیدرآباد میں ایک سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ اس کی شناخت بھارگوی کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس نے راجیو نگر میں واقع مکان میں سیلنگ فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بھارگوی کی شادی 8 ماہ پہلے مچھلی پٹنم کے نریندر سے ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت اس کے والدین نے 25 لاکھ روپئے ‘ 20 تولے سونا اور ایک فلیٹ جہیز میں دیا تھا ۔ تاہم نریندر مزیدجہیز کیلئے ہراساں کررہا تھا ۔ اس کے بعد نریندر کو بھارگوی کے والدین نے پانچ لاکھ روپئے دیئے لیکن وہ مزید پانچ لاکھ کا مطالبہ کررہا تھا ۔ نریندر کے کہنے پر بھارگوی نے ایک ماہ پہلے سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT