Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / مزید دو خاندان گیتا کے والدین ہونے کے دعویدار : سشما سوراج

مزید دو خاندان گیتا کے والدین ہونے کے دعویدار : سشما سوراج

اندور ۔ 23 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ مزید دو خاندانوں نے گیتا کے لئے دعویداری پیش کی ہے جو سماعت اور گویائی سے محروم لڑکی ہے جسے گزشتہ ماہ پاکستان سے واپس وطن لایا گیا ۔ یہ نئے دعویدار بھی گیتا کو اپنی بیٹی بتاتے ہیں لیکن خود گیتا نے تصاویر کی بنیاد پر اُن میں سے کسی کی بھی شناخت سے انکار کیا ہے ۔ سشما نے یہ بھی کہا کہ گیتا کے حقیقی والدین کا پتہ چلانے کی کوششوں میں شدت پیدا کی جائے گی ، جس میں گیتا کی تصاویر اور اُس کے بچپن کے ہیراسٹائل کی تشہیر شامل ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ گیتا نے ایک مسلم فیملی کی تصویر کو نہیں پہچانا جبکہ ایک دیگر تصویر کے تعلق سے اُسے مزید وقت درکار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT