Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / مزید نعشیں دستیاب ‘کشتی سانحہ میں ہلاکتوں کی تعداد 18ہوگئی

مزید نعشیں دستیاب ‘کشتی سانحہ میں ہلاکتوں کی تعداد 18ہوگئی

بردوان/شانتی پور ( مغربی بنگال) ۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بھاگیرتی ندی میں کشتی اُلٹ جانے کی وجہ سے غرق ہوجانے والے 18افراد بشمول بچوں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ضلع ندیا کے مجسٹریٹ وجئے بھارتی نے کہا کہ 17نعشوں کی شناخت ہوچکی ہے ۔کشتی میں 55افراد سفر کررہے تھے جو مقررہ تعداد سے زیادہ تھے ۔یہ کشتی دریا بھاگیرتی میں ہفتہ کی رات اُلٹ گئی جب کہ وہ ضلع ندیا کے علاقہ شانتی پور سے  مسافروں کے ساتھ ضلع بردوان کے علاقہ کلنا واپس آرہی تھی جو دریا کے دوسرے کنارے پر ہے۔ اس حادثہ پر پُرتشدد احتجاج ضلع ندیا میں کیا گیا جس میں کئی کشتیوں کو نذرآتش کردیا گیا ۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیاس کے شل اور ربرکی گولیاں استعمال کیں ۔ بردوان کے ضلع مجسٹریٹ سومترا موہن نے کہا کہ نعشیں ایک کلومیٹر سے دیڑھ کلومیٹر کے دائرے میں جہاں کشتی اُلٹی تھی دستیاب ہوئیں ۔

TOPPOPULARRECENT