Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / مزید کھانہ طلب کرنے پر لڑکی کو زدوکوب ، احتجاج کرنے والا باپ ہلاک

مزید کھانہ طلب کرنے پر لڑکی کو زدوکوب ، احتجاج کرنے والا باپ ہلاک

پٹنہ ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سرکاری پرائمری اسکول میں دوپہر کا کھانا بچوں کو فراہم کرنے کیلئے 3.86 روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ راجکیا پرتھمی ودیالیہ ارایا گوکھلا پور نے دوپہر کے کھانے میں مزید کھچڑی طلب کرنے پر 10 فبروری کو پانچویں جماعت کی طالبہ کشیدہ کو زدوکوب کیا گیا۔ اس کے والد شاکر نے اس پر احتجاج کیا جس پر اسے بھی مارپیٹ کی گئی جس کے نتیجہ میں چند گھنٹوں بعد وہ فوت ہوگیا۔ اس کی بیوہ رخسانہ خاتون نے کہا کہ 6 ماہ قبل اس کا بیٹا چاند بابو متعلم سال دوم بھی ایسی ہی صورتحال سے گذرا تھا۔ مزید کھانا طلب کرنے پر اسے اس کی چھت سے نیچے پھینک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی دائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور اب وہ اسکول جانے سے ڈر رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT