Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / مزید 10 ہزار ایل پی جی تقسیم کاروں کا تقرر : پردھان

مزید 10 ہزار ایل پی جی تقسیم کاروں کا تقرر : پردھان

بلیا (اترپردیش) 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے آج بتایا کہ جاریہ سال 10 ہزار نئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرس کا تقرر کیا جائے گا۔ فی الحال ملک بھر میں 18 ہزار پکوان گیاس کے تقسیم کار ہیں۔ آئندہ 3 ماہ کے دوران 2 ہزار اور جاریہ مالیاتی سال کے اختتام تک 8 ہزار ڈسٹری بیوٹرس کا تقرر عمل میں آئے گا۔ مرکزی وزیر پردھان آج یہاں یکم مئی کو وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں اجوالا یوجنا کی افتتاحی پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آئے ہوئے تھے۔ 8 کروڑ کے مصارف سے شروع کی جانے والی اسکیم کا مقصد 5 کروڑ بی پی ایل خاندانوں کو ایل پی جی کنکشن فراہم کرنا ہے جس کیلئے رضاکارانہ طور پر سبسیڈی سے دستبرداری کی وجہ دستیاب 1.13 کروڑ روپئے استعمال کئے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 61 فیصد مکانات میں ایل پی جی کنکشن فراہم کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT