Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / مزید 163 شامی پناہ گزینوں کی کینیڈا آمد

مزید 163 شامی پناہ گزینوں کی کینیڈا آمد

اوٹاوہ ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈین فوج سینکڑوں کی تعداد میں شامی پناہ گزینوں کو اردن سے ٹورنٹو منتقل کر رہی ہے جن کی اس ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ آبادکاری کی جائے گی۔ جاریہ ہفتے تین سو کے قریب شامی کینیڈا پہنچیں گے۔ جمعرات کی شام ایک فوجی جہاز 163 پناہ گزینوں کو لے کر ٹورنٹو پہنچا جبکہ ایک اور جہاز ہفتہ کو مونٹریال پہنچے گا۔ پناہ گزینوں کا استقبال کرتے ہوئے ملک کے نئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اْن کے ملک نے ’دنیا کو دکھا دیا کہ کس طرح دلوں کو وسیع کیا جاتا ہے۔‘ کینیڈا کی نومنتخب لبرل حکومت نے فروری کے اواخر تک 25 ہزار پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا اشارہ دیا ہے۔ امیگریشن کے وزیر جان میک کلم کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے تمام دس صوبے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے حق میں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ  کینیڈا کے لیے بہت عظیم لمحہ ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے جو ہم اصل میں ہیں۔ یہ حقیقی طور پر غیرجانبدارانہ قومی منصوبہ ہے۔‘ اس سے قبل نومبر میں سینکڑوں کی تعداد میں شامی کمرشل پرواز کے ذریعے کینیڈا پہنچے تھے۔ ملک کے سب سے بڑے اخبار دی ٹورانٹو سٹار نے اپنا سرورق جمعرات کو آنے والے پناہ گزینوں کے نام کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT