Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مزید 700 غریب افراد کو آٹو رکشا کی فراہمی

مزید 700 غریب افراد کو آٹو رکشا کی فراہمی

محروم افراد کو راحت کیلئے محمود علی کی نمائندگی پر کے سی آر کا فیصلہ
حیدرآباد۔ /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد و رنگاریڈی کیلئے مزید 700 غریب افراد کو آٹو رکشا کی منظوری دیدی ہے ۔ انہوں نے پرنسپل سکریٹری بھوپال ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں جلد احکامات جاری کریں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کی اور اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے آٹو رکشا اسکیم کی منظوری سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ 1000 افراد کو آٹو رکشا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مزید 700 درخواست گذار اس سہولت سے محروم رہ گئے ۔ محمود علی نے چیف منسٹر سے خواہش کی کہ باقی 700 افراد کیلئے بھی آٹو رکشا کی منظوری کی ہدایت دیں ۔ چیف منسٹر نے فوری اپنے دفتر کے پرنسپل سکریٹری کو طلب کرتے ہوئے مزید 700 آٹو رکشا کی منظوری کے احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ اس اسکیم کو اضلاع میں بھی عمل آوری کے حق میں ہے اور ضرورت پڑنے پر شہر اور اضلاع میں غریبوں کیلئے آٹو رکشا سربراہی کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔ اس اسکیم کا مقصد غریب اقلیتی خاندانوں کی معاشی پسماندگی دور کرنا ہے ۔ واضح رہے کہ اس اسکیم کے تحت جملہ 2500 درخواستیں داخل کی گیئں تھیں جن میں 900 درخواستیں مسترد کردی گیئں ۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ 1000 افراد کے انتخاب کی تقریب آج حج ہاؤز میں منعقد ہوئی تھی ۔ جس میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے اعلان کیا تھا کہ وہ چیف منسٹر سے باقی 700 افراد کیلئے بھی آٹو رکشا فراہمی کی منظوری حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT