Friday , July 28 2017
Home / دنیا / مسئلۂ شام پر امریکہ سے تعاون کیلئے روس تیار

مسئلۂ شام پر امریکہ سے تعاون کیلئے روس تیار

ماسکو، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے بحران پر روس امریکہ سے تعاون کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ روس کی نیوز ایجنسی نے لاوروف کے حوالے سے بتایا کہ اس سے قبل بھی روسی افسران وقت وقت پر اس بات کا اعادہ کرتے رہے ہیں کہ وہ شام کے مسئلے کے ساتھ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔شام میں امریکہ کے میزائل حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید تلخی آ گئی تھی۔ لاوروف کے نائب میخائل بوگدانوو نے ہفتہ کو کہا تھا کہ روسی حکام کو امید ہے کہ شام کے مسلح باغی 3اور4 مئی کو قزاقستان کے آستانہ میں ہونے والے شام کے تعلق سے ہونے والے امن مذاکرات میں حصہ لیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT