Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / مسئلہ تحفظات کے سبب بہار میں بی جے پی کو شکست

مسئلہ تحفظات کے سبب بہار میں بی جے پی کو شکست

کے سی آر انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ‘ تلنگانہ کا قیام سونیا گاندھی کی مرہون منت : شنڈے
ورنگل۔16نومبر ( پی ٹی آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ہرگز کامیابی حاصل نہیں کرسکتی تھی کیونکہ رائے دہندوں کو خوف کھاکر مودی حکومت تحفظات کی موجودہ پالیسی میں تبدیلیاں لاسکتی ہے ۔ شنڈے نے حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار سروے ستیہ نارائنا کے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حساس ریاست بہار میں تحفظات کی پالیسی انتخابی موضوع بن گئی تھی جب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے کوٹہ سسٹم پر نظرثانی کی تجویز پیش کی تھی ۔ شنڈے نے کہا کہ تحفظات ایک اہم مسئلہ ہے جس پر رائے دہندے اپنے ووٹوں کے ذریعہ فیصلہ کرسکتے ہیں ۔ شنڈے نے کہا کہ  علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ علحدہ تلنگانہ کیلئے عوام کے جذبات اور امنگوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے سونیا گاندھی نے چھوٹی جماعتوں کو اس مسئلہ پر آمادہ کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ اس طرح پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آندھراپردیش تنظیم جدید ( ترمیمی بل) کی منظوری کو یقینی بنایا گیا ‘‘ ۔ شنڈے نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائدکیا کہ وہ اپنے انتخابی وعدے کے مطابق فلاحی پروگراموں پر عمل آوری میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT