Wednesday , August 16 2017
Home / پاکستان / مسئلہ کشمیر، اقوام متحدہ کا غیرمختتم ایجنڈہ : نواز شریف

مسئلہ کشمیر، اقوام متحدہ کا غیرمختتم ایجنڈہ : نواز شریف

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کشمیر  کے اقوام متحدہ کا ایک ’’غیرمختتم ایجنڈہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اپنے اس عہدہ کا آج پھر اعادہ کیا کہ اس مسئلہ کو ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اٹھایا جائے گا اور کشمیریوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔ نواز شریف نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے نومنتخب ارکن اسمبلی سے بات چیت کے دوران یہ ریمارک کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 21 جولائی کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اکثریتی نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مسئلہ کشمیر، اقوام متحدہ کا ایک غیرمختتم ایجنڈہ ہے اور کشمیری عوام کو پاکستان کی طرف سے اخلاقی و سفارتی مدد بدستور جاری رہے گی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت، کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اس مسئلہ کو اٹھائیں گے‘‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام خوش نصیب ہیں، جنہیں بھرپور آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی بھرپور تائید کا عہد کیا۔

TOPPOPULARRECENT