Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / مسئلہ کشمیر زندہ حقیقت : میرواعظ عمر فاروق

مسئلہ کشمیر زندہ حقیقت : میرواعظ عمر فاروق

سری نگر ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے مسئلہ کشمیر کو ایک زندہ حقیقت قرار دیتے ہوئے حکومت ہند سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ وہ مختلف حیلے ، بہانوں اور ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے اوربدنام کرنے سے باز رہے کیونکہ بقول میر واعظ اس قسم کے حربوں سے نہ تو ماضی میں یہاں کے عوام کی مبنی برحق جدوجد کو کمزور کیا جاسکا اور نہ آئندہ جھوٹ ، مکر، فریب ، مراعات اور مفادات کے ہتھکنڈوں سے ا س تحریک کو کمزور کیا جاسکتا ہے ۔ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت چیرمین نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام کی تحریک آزادی 1931ء سے جاری ہے اور اس کو بدنام کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلفہتھکنڈے آزمائے گئے ۔ یہاں کے عوام کا جو حق اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے وہ ان کو نہیں دیا گیا اور قدم قدم پر یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی

 

جنوبی کشمیر میں گرینیڈ حملہ
ایک شہری ہلاک
سری نگر ، 3  مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعہ کو کئے گئے ایک گرینیڈ حملے میں ایک عام شہری ہلاک جبکہ 4  دیگر بشمول ایک سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پلوامہ کے مرن چوک میں ایک سیکورٹی فورس پارٹی کی طرف گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں چار عام شہری اور ایک سی آر پی ایف جوان زخمی ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT