Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / مسئلہ کشمیر پر ہند۔ پاک مذاکرات کو چین کی تائید

مسئلہ کشمیر پر ہند۔ پاک مذاکرات کو چین کی تائید

چینی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نواز شریف کا بیان
بیجنگ۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کیقیانگ سے ایک ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کسی مذاکرات کو چین نے تائید کی ہے اور کہاکہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کے لئے یہ ( مذاکرات ) انتہائی موثر اور کارگر حل ثابت ہوں گے۔ نواز شریف نے لی سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’ مسئلہ کشمیر پر چین ہمیشہ ہی پاکستان کے موقف کی تائید کرتا رہا ہے اور یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔‘‘ پاکستان کے خبر رساں ادارہ اے پی پی نے نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ کشمیری تنازعہ کے ایک انتہائی کارگر حل کے طور پر ہندوستان سے مذاکرات کی پاکستان اور چین دونوں ہی نے تائید کی ہے۔ شریف کے ان تبصروں سے قبل چین نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے گذرنے والی ’ چین ۔ پاک‘ اقتصادی راہداری کے بارے میں ہندوستان کے اعتراضات پر وضاحت کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوآنگ نے 3مئی کو پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بدستور واضح اور اٹل ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ ’’ ہندوستان اور پاکستان کے مابین یہ مسئلہ تاریخ نے چھوڑا ہے اور مشاورت و مذاکرات کے ذریعہ ہندوستان اور چین کو مناسب انداز میں حل کرلینا چاہیئے۔ علاوہ ازیں چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے اس مسئلہ پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT