Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / مسئلہ کشمیر کو صرف وزیر اعظم مودی حل کرسکتے ہیں

مسئلہ کشمیر کو صرف وزیر اعظم مودی حل کرسکتے ہیں

عوام کی بھرپور تائید حاصل، ہمیں اِس دلدل سے باہر نکالئے، چیف منسٹر محبوبہ مفتی کی اپیل

جموں 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ صرف وزیراعظم نریندر مودی ہی وادیٔ کشمیر کے موجودہ بحران کو حل کرسکتے ہیں کیوں کہ اُنھیں مضبوط خط اعتماد حاصل ہے اور اُنھوں نے مودی سے وادی کو جاری بحران سے نکال باہر کرنے کی اپیل کی۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ اس بیان پر تنقیدیں ہوں گی۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کی صبح یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نریندر مودی کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے اور قوم اُن کے ہر فیصلے کو قبول کرے گی۔ اس لئے میں کہہ رہی ہوں کہ صرف مودی ہی مسئلہ کشمیر کا حل نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں جانتی ہوں کہ مجھ پر نکتہ چینی ہوگی لیکن کوئی مسئلہ کشمیر کو حل کرسکتا ہے تو وہ مودی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس دلدل سے کوئی اگر باہر نکال سکتا ہے تو وہ مودی ہیں۔ اُنھوں نے مسٹر مودی کے دسمبر 2015 میں دورہ لاہور کا ذکر کرتے ہوئے کہا ‘مسٹر مودی نے محض ایک گھنٹے میں لاہور جانے کا فیصلہکیا جو اُن کی قوت فیصلہ  کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا پیشرو وزیراعظم (ڈاکٹر من موہن سنگھ) بھی پاکستان جانا چاہتے تھے لیکن جرأت نہیں کرپائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگ اس لئے ناراض ہیں کہ سابق مرکزی حکومت ایسے اقداماتکرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا لاوا 2008 ء اور 2010 ء میں پھٹ پڑا اور اب ہم اس کا آج خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ محترمہ مفتی نے کہا کہ پیشرو حکومتیں سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی جانب سے شروع کردہ اقدامات کو آگے بڑھانے میں ناکام ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور اُن کے والد مرحوم مفتی سعید نے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری لائی تھی اور اس کے بعد والی حکومت اس کو آگے لے جانے میں ناکام ثابت ہوئی۔ دریں اثنا محبوبہ مفتی نے 77 کروڑ روپے کے لاگت سے بنے فلائی اوور کو جموں کے عوام کے نام معنون کیا۔

خارجہ پالیسی اُمور پر کانفرنس
وزیراعظم مودی کا خطاب
نئی دہلی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی خارجہ پالیسی کو موثر انداز میں عمل درآمد کرنے کے لئے تبادلہ خیال کے خاطر منعقد بیرونی ملکوں میں ہندوستانی مشنوں کے سربراہوں کے کانفرنس سے آج خطاب کیا۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں منعقد تین روزہ کانفرنس کا کل افتتاح کیا تھا اس کانفرنس میں 125 ہندوستانی مشنوں کے سربراہ حصہ لے رہے ہیں ۔ حالانکہ اس کی کارروائی کو خفیہ رکھا گیا ہے ۔کانفرنس کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے اور اس میں خارجہ پالیسی کے اہم امور پر پالیسی سازوں اور سفارت کاروں کو باہم مذاکرات کرنے کا موقع ملتا ہے ۔اِس کانفرنس میں عالمی سطح پر رونما ہورہی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اِس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ ہندوستان کو اِس سے نمٹنے کے لئے کیا پالیسی اختیار کرنی چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT