Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں ہندوستان کا رول جاری رہیگا : عمر عبداللہ

مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں ہندوستان کا رول جاری رہیگا : عمر عبداللہ

تیسرے فریق کی عدم موجودگی سے مسئلہ کا حل تلاش کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی
سرینگر ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مسئلہ کشمیر سے امریکہ کی دوری اختیار کرنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے تیسرے فریق کی عدم موجودگی سے ہندوستان کو اس مسئلہ کو حل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ہندوستان کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔ تیسرے فریق کے غیاب میں مسئلہ کشمری کو یوں ہی چھوڑا نہیں جاسکتا۔ عمر عبداللہ نے اپنے سوشیل نٹ ورکنگ سائیٹ ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ امریکہ نے مسئلہ کشمیر سے دوری اختیار کرلی ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کیری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہیکہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے حکومت ہند کو ہی آگے آنا چاہئے۔ قبل ازیں کیری نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں امریکہ کا کوئی رول نہیں ہوگا۔ ہندوستان اور پاکستان کی ذمہ داری ہیکہ وہ اپنے درمیان مسائل کو بات چیت کے ذریعہ کرلیں۔ پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کل ہی کہا تھا کہ اگر مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے امریکی عہدیداروں سے بات چیت ہورہی ہے۔ عمر عبداللہ نے پاکستان پر تنقید کی اور کہا کہ مرکز کو امریکہ سے امید ہے کہ وہ اپنا موقف تبدیل کرے گا اور اس معاملہ میں مداخلت کو یقینی بنائے گا۔

TOPPOPULARRECENT