Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں ہند۔پاک بے بس

مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں ہند۔پاک بے بس

بین الاقوامی برادری سے مداخلت کرنے میر واعظ کی اپیل
سرینگر۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کیلئے اعتدال پسند حریت کانفرنس لیڈر میر واعظ عمر فاروق سنے مختلف ممالک کے سفیروں اور بعض مذہبی رہنمائوں کو مکتوبات روانہ کیئے ہیں اور اس پیچیدہ مسئلہ کا حل تلاش کرنے میں اعانت کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے یہ نشاندہی کی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان اپنے طریقہ سے یہ مسئلہ ہرگز حل نہیں کرسکتے۔ میڈیا کو جاری کردہ مکتوبات کی نقول (کاپی) میں وادی کشمیر کے جاریہ تشدد کا تذکرہ کیا گیا ہے اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس مسئلہ کا امکانی حل کی تلاشی کیلئے متحدہ کوشش کرنی چاہئے۔ میر واعظ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں اگر ہم معاشی خوشحالی، ترقی، تعلیم اور پائیدار امن دیکھنا چاہتے ہیں تو بین لاقوامی برادری اس مسئلہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور کشمیر کے زمینی حقائق کا جائزہ لے کر اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کریں۔ حریت کانفرنس سربراہ نے یہ مکتوبات پوپ فرانسیس، امام کعبہ، شنکر آچاریہ، دلائی لامہ، نئی دہلی میں متعین مختلف ممالک کے سفیران اقوام متحدہ، یوروپی یونین، تنظیم اسلامی کانفرنس کو روانہ کئے ہیں اور جموں و کشمیر میں جاری سنگین صورتحال سے واقف کروایا ہے۔
ایک سال میں 50 ہزار
کشمیری نوجوانوں کو روزگار: نقوی
نئی دہلی۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکز اپنی ایک اسکیم کے تحت ایک سال میں جموں و کشمیر کے 50,000 نوجوانوں کو تربیت دیتے ہوئے روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے میڈیا والوں کو بتایا کہ کشمیر میں بدامنی سے ترقیاتی کاموں میں کچھ تاخیر ہوئی ہے لیکن ہم نوجوانوں کو ٹریننگ دیں گے اور جیسے ہی حالات معمول پر آجائیں انہیں روزگار بھی دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT