Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے ہند۔ پاک خیرسگالی درکار

مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے ہند۔ پاک خیرسگالی درکار

دہشت گردی ’عالمی مسئلہ ‘ 100 ملکوں کے 30 ہزارجنگجوں سرگرم : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)دہشت گردی کے خلاف جوابی کارروائی کے شعبہ سے وابستہ اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے رکن ممالک کے درمیان خیرسگالی درکار ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کی یکسوئی اور اس تصادم کے سبب علاقہ میں دہشت گردی کے مسئلہ پر ایک سوال کے جواب میں دہشت گردی کے خلاف جوابی کارروائی کی نگراں کمیٹی اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹریٹ کے سربراہ جین پال لابورڈے نے کہا کہ ’’ہمیں اس ضمن میں رکن ممالک کی خیرسگالی کی ضرورت ہے ۔ خیرسگالی کے بغیر ہم یہ مسئلہ کس طرح حل کرسکتے ہیں‘‘ ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ’’احتیاطی سفارت کاری اور مسئلہ کی یکسوئی میں اقوام متحدہ کا یہ رول ہوتا ہے کہ متعلقہ فریقوں کو یکجا کیا جائے اور بات چیت جاری رکھی جائے ۔ توقع ہے کہ اس طریقہ کار کے ذریعہ ہم کسی دن اس مسئلہ کو حل کریں گے اور دہشت گردی کے واقعات میں بھی کمی کی جائے گی ‘‘ ۔ دہشت گردی کے بارے میں لا بورڈے نے کہا کہ دنیا بھر کے 100 مختلف ممالک کے 30,000 سے زائد بیرونی دہشت گرد سرگرم ہیں چنانچہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے ایک جامع اور متحدہ کارروائی کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی ملک تن تنہا اس لعنت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT