Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کی کوشش جاری : راجناتھ سنگھ

مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کی کوشش جاری : راجناتھ سنگھ

نئی دہلی ۔ /13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ وادی کشمیر میں سنگباری کے واقعات میں کمی ہوئی ہے اور مرکز مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کی کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے عسکریت پسندی سے نمٹنے میں جموں و کشمیر پولیس کے رول کی ستائش کی اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ریاستی حکومت کبھی رکاوٹ نہیں رہی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہم جو بھی اقدامات کررہے ہیں وہ اس مسئلہ کے مستقل حل کی سمت قدم ہیں ۔ لیکن وہ اس کی وضاحت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کی علحدہ شناخت برقرا رہنی چاہئیے ۔ انڈیا ٹی وی کے زیراہتمام ایک پروگرام میں راجناتھ سنگھ نے ہمیں کشمیری نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا۔ کشمیری پنڈتوں کی واپسی اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کے معاملے میں انہوں نے حکومت کے موقف کا اعادہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT