Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسائل کی یکسوئی اور ترقی کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر

مسائل کی یکسوئی اور ترقی کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر

فرخ نگر منڈل پریشد ڈیولپمنٹ باڈی اجلاس سے رکن اسمبلی انجیا یادو کا خطاب
شاد نگر۔/14ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ترقی کیلئے ہر ایک شہری کا تعاون ضروری  ہے، متحدہ طور پر عوامی درپیش مسائل کی یکسوئی ممکن قرار دیا۔ دیہی علاقوں میں درکار عوامی مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو احاطہ بلاک آفس شاد نگر میں منعقدہ فرخنگر منڈل پریشد ڈیولپمنٹ کے جنرل باڈی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ منتخبہ عوامی نمائندے عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دیں ۔ تلنگانہ حکومت اگر منڈلوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو فرخنگر منڈل کے موضع مغل گدہ کو منڈل کا درجہ دینے کیلئے تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ضرور نمائندگی کرنے کاتیقن دیا۔ جنرل باڈی اجلاس کے ساتھ ہی فرخنگر منڈل کے تمام سرپنچوں نے فنڈس کی عدم اجرائی کو لیکر جنرل باڈی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں جنرل باڈی اجلاس ایم پی ٹی سی ارکان کے ساتھ چلایا گیا۔ اس دوران مختلف عوامی مسائل زیر غور رہے۔ ایم پی ٹی سی رکن محمد عبدالخالق نے کہا کہ شاد نگر کے پاس سے بائی  پاس روڈ گزرنے کے بعد سے حیدرآباد سے محبوب نگر یا پھر حیدرآباد ۔ کرنول یا دیگر مقامات کو روانہ ہونے والی بسیں شاد نگر ٹاؤن میں داخل نہیں ہورہی ہیں اس کے علاوہ محبوب نگر ، نارائن پیٹ، گدوال، ناگرکرنول اور دیگر ڈپوز کے بسیں شاد نگر بس ڈپو میں نہیں آرہی ہیں۔ اگر آر ٹی سی بسیں بائی پاس روڈ سے چلائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے شاد نگر کی عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے علاوہ ضلع محبوب نگر ، ضلع ناگرکرنول، ضلع ونپرتی اور ضلع گدوال ڈپو کی بسیں شاد نگر ٹاؤن میں سے گزرنا مناسب نہیں سمجھ رہی ہیں ۔ حیدرآباد سے شاد نگر آنے والے بس مسافرین کو جڑچرلہ یا پھر بالا نگرکا ٹکٹ لینا پڑ رہا ہے جس کی وجہسے بس مسافرین پر زائدمالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس کے باوجود آر ٹی سی ڈرائیورس بائی پاس روڈ پر بس کو روکنا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں ۔ محمد عبدالخالق نے رکن اسمبلی انجیا یادو پر زور دیا کہ تمام آر ٹی سی بسوں کو شاد نگر ٹاون سے گذرنے کیلئے آر ٹی سی حکام کو فوری ہدایت دیں۔ شام اور صبح کے اوقات میں بسوں کے ذریعہ سرکاری ملازمین، اسکولی طلباء اور کالج طلباء کی شاد نگر سے کثیر تعداد میں روزانہ آمدورفت رہتی ہے۔ بسوں کی شاد نگر ڈپو میں آمد نہیں ہونے کی وجہ سے مسافرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایم پی ٹی سی رکن محمد عبدالخالق نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملاوٹی سیندھی اور شراب مستقر فرخنگر اور شاد نگر کے کرانہ دوکانات میں فروخت ہورہی ہے۔ آبکاری عہدیدار اس جانب فوری توجہ مبذول کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ سیندھی ، شراب اور آر ٹی سی موضوع پر ارکان ایم پی ٹی سی نرسمہا ریڈی، محمد عبدالخالق ، راگھویندر صدر کوآپشن ممبر، دیاساگر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ فرخنگر منڈل پریشد ڈیولپمنٹ اجلاس کی صدارت ایم پی پی فرخنگر منڈل شریمتی یو جی نائک نے کی۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او شریمتی راجیشوری، فرخنگر منڈل تحصیلدار بی چندر راؤ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے سرکاری عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT