Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / مسائل کی یکسوئی کیلئے پنشنرس کی ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی

مسائل کی یکسوئی کیلئے پنشنرس کی ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی

حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد پنشنرس اسوسی ایشن نے اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے مطالبہ پر ڈپٹی چیف منسٹر ریونیو اُمور مسٹر محمد محمود علی سے ملاقات کی۔ انھیں تہنیت بھی پیش کی گئی۔ صدرنشین اسوسی ایشن مسٹر کے لکشمیا کی قیادت میں اس وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کی اور 17 ڈسمبر کو بڑے پیمانے پر منظم کئے جانے والے ’’پنشنرس ڈے‘‘ جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے کی خواہش کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر نے شرکت سے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔ یادداشت میں گریٹر حیدرآباد حدود میں پنشنرس بھون کی تعمیر عمل میں لانے کم از کم 1000 گز اراضی فراہم کرنے، تلنگانہ ایکریمنٹ کی منظوری، پے ریویژن کمیشن سفارشات کئے ہوئے 9 ماہ گزر چکے ہیں۔ فوری بقایا جات ادا کرنے، پنشنرس کو ٹی ایس آر ٹی سی میں کم از کم 50 فیصد رعایت دیتے ہوئے کم دام میں بس پاسیس جاری کرنے، پنشنرس کیلئے آروگیہ شری کے تحت تمام کارپوریٹ ہاسپٹلس میں بغیر رقمی لین دین سہولتیں فراہم کرنے، 70 سال عمر مکمل کرنے والے پنشنرس کو ’کموٹیشن‘ ادا کرنے ، راجیو سواگروہا کے مکانات، پنشنرس کو اقساط طے کرکے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی چیف منسٹر نے غور کا تیقن دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT