Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسابقتی امتحان کی منصوبہ بند تیاری ضروری

مسابقتی امتحان کی منصوبہ بند تیاری ضروری

کرنول ۔ 24 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عثمانیہ کالج کرنول میں ایم سیٹ 2016 کے مفت کوچنگ کلاسس کا آغاز ہوا علاقائی مرکزی تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات عثمانیہ کالج کرنول کے ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر سید امداد علی قادری کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا بعدازاں ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر سید امداد علی قادری طلباء اور طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تعلیم ہی کے ذریعہ انسان کی قدر اور عزت ہوتی ہے اس لئے آپ اعلی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے مزید کہا مسابقتی امتحانات کی تیاری عام امتحان کی طرح نہیں ہوتی بلکہ اس کی تیاری کیلئے ایک منصوبہ بند طریقہ کے ذریعہ تیاری کرنی ہوگی ۔ اس کیلئے دلچسپی اور لگن اور وقت کی پابندی بھی ضروری ہے تب ہی آپ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا حکومت آندھراپردیش مائناریٹیز کی ترقی کیلئے مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ کا اہتمام کررہی ہے اس لئے آپ لوگ اچھی طرح محنت کریں تو بہترین رینکس حاصل کرنا مشکل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا آپ کیلئے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کا انتخاب کیا ہے تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے ۔ پراجکٹ اسویسٹ ایم محبوب بات کرتے ہوئے کہا ایم سیٹ رینک حاصل کرنا بڑا مشکل نہیں ہے آپ لوگ اپنے اوقات ، ٹائم ٹیبل بناکر تیاری کریں تو بہتر سے بہترین رینک حاصل کرنا آسان ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کوچنگ کلاسس کو پابندی کے ساتھ آئیں کیونکہ یہاں ہر روز آپ کی حاضری بھی لی جائے گی اگر آپ کو کوئی بھی سابق سمجھ میں نہیں آیا تو آپ فوراً اساتذہ سے دوبارہ پوچھ کر اس کو سمجھ لیں علم سیکھنے کیلئے شرم آنے کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کو کوئی بات معلوم نہیں اس کے تعلق سے اساتذہ سے پوچھ کر معلوم کرنا بہت بہتر ہے تب ہی آپ کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں اساتذہ اے ایل نعیم ، رامو ، راماینیا ، محبوب باشاہ وغیرہ شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT