Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مسابقتی دور میں جستجو اور سخت محنت کے ذریعہ خود کو منوانے کا موقع

مسابقتی دور میں جستجو اور سخت محنت کے ذریعہ خود کو منوانے کا موقع

سلطان العلوم جونیر کالج کی سالانہ تقریب ، جناب خان لطیف خاں و ڈاکٹر کے اشوک کمار کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سلطان العلوم جونیر کالج کی سالانہ تقریب بنجارہ ہلز میں واقع کالج ہذا میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ڈاکٹر کے اشوک کمار آئی اے ایس سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ اسٹیٹ نے شرکت کی ۔ چیرمین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی خان لطیف محمد خاں ، جناب ولی اللہ وائس چیرمین ، جناب ظفر جاوید اعزازی سکریٹری ، ڈاکٹر میر اکبر علی خاں ، جناب نثار احمد خاںجوائنٹ سکریٹری کے علاوہ پرنسپل کالج جناب شیخ مصطفی نے بھی شرکت کی ۔ جناب خان لطیف محمد خاں نے صدارت کی ۔ اس موقع پر کالج کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں جاریہ سال کالج کے سال دوم نتائج 76 فیصد ہونے پر انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سال اول دوم کے علاوہ شعبہ اسپورٹس ، سائنس اینڈ آرٹس میں بہتر مظاہرہ کرنے والے طلباء اور طالبات میں گولڈ اور سلور مڈلس کے علاوہ انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ بعد ازاں ڈاکٹر اے اشوک کمار نے کہا کہ مسابقتی دور میں جستجو اور محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء تعلیمی میدان میں خود کو منواسکتے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ کو مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ تعلیم کو عام کرنے کا کام کررہی ہے ۔ جناب ظفر جاوید نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ملک اور ریاست دونوں کی ترقی کی ضمانت ہوگا ۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ کی جانب سے تیار کردہ ایمسیٹ بک کا ڈاکٹر اے اشوک کمار کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT