Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسابقتی دور میں خود کو منوانے کے لئے تیاری ضروری

مسابقتی دور میں خود کو منوانے کے لئے تیاری ضروری

کیریر کونسلنگ پروگرام سے ماہر کیریر کونسلر محمد معراج فہیم احمد کا خطاب
محبوب نگر /4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر ڈیموکریٹک مسلم آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بامسدوس سوشیل سروس سنٹر کی جانب سے دارالمطالعہ مسدوسی میں تیسرے کیریر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت جناب سلیم نواب صدر سنٹر نے کی، جب کہ ماہر کیریر کونسلر معراج فہیم احمد منیجنگ ڈائرکٹر منی مسینجر نے بحیثیت مہمان خصوصی اور عہدہ داران ایم ڈی ایم او داؤد احمد ایڈوکیٹ، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ، محمد غلام غوث کے علاوہ محمد غوث لکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر پالمور یونیورسٹی اور جناب محمد مجیب سینئر جرنلسٹ نے شرکت کی۔ کیریر کونسلر معراج فہیم احمد نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور مسابقت کا دور ہے اور اس دور میں خود کو منوانے کے لئے بہتر تیاری اور مظاہرہ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے پروگرام میں شرکت کرنے والے گریجویٹس اور انجینئرنگ گریجویٹس کو ملازمت کے لئے رہنمائی کی۔ بعد ازاں نصف گھنٹہ خصوصی سیشن کے ذریعہ نوجوانوں کو انٹرویو میں شرکت کے موقع پر درپیش مسائل کے تدارک کے متعلق عملی مظاہرہ کے ذریعہ سمجھایا۔ اس موقع پر فہیم احمد اور پروگرام میں شریک نوجوانوں میں دلچسپ خیالات کا تبادلہ ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ آج خانگی شعبہ میں ہزاروں ملازمتیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں، تاہم نوجوانوں کو بہتر تیاری کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام میں نوجوانوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT