Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مساجد، درگاہوں اور قبرستان کے اطراف واکناف خصوصی انتظامات

مساجد، درگاہوں اور قبرستان کے اطراف واکناف خصوصی انتظامات

الحاج محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ کی متعلقہ کمیٹیوں کو ہدایت
حیدرآباد۔23اپریل (سیاست نیوز) ریاست کے تمام اضلاع میں مساجد اور درگاہوں کے علاوہ قبرستانوں کے اطراف و اکناف شب معراج کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ مسلمانوں کو کسی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ جناب الحاج محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ نے تمام مساجد و قبرستانو ںکے علاوہ درگاہوں کی کمیٹیوں کوہدایات جاری کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ اگر کسی قسم کی شکایات موصول ہوتی ہیں تو ایسی صورت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور کمیٹیوں کی برخواستگی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ جناب الحاج محمد سلیم نے کہا کہ ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے محکمہ بلدیہ‘ پولیس ‘ آبرسانی‘ برقی اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروںسے رابطہ قائم کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ مساجد اور قبرستانوں کے اطراف خصوصی انتظامات کئے جائیں اور صاف صفائی کو ممکن بنایا جائے ۔صدرنشین وقف بورڈ نے کہا کہ ریاستی وقف بورڈ کے زیر انتظام مساجد و قبرستانوں میں صفائی کے عمل کا آغاز کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور عہدیدارو ںکو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ ریاست بھر میں موجود تمام قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی کے انتظامات کو مکمل کرلیا جائے اور شب معراج کے مقدس موقع پر عوام کی جانب سے کوئی شکایات موصول نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وقف بورڈ نے مقدس شب کے دوران قبرستانوں اور مساجد میں انتظامات بہتر نہ بنائے جانے پر انتظامی کمیٹیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں شہروں کے علاوہ رنگاریڈی‘ نظام آباد‘ کاماریڈی‘ مید ک‘ ظہیر آباد‘ سدی پیٹ اور کریم نگر ‘ محبوب نگر وغیر ہ میں شب معراج کے موقع پر بہتر انتظامات کی عہدیداروں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے اور محکمہ پولیس کے عہدیداروں سے بھی خواہش کی گئی ہے کہ وہ امن و امان کی برقراری کو یقینی بنانے کے علاوہ حساس مقامات پر پکٹس کی تعیناتی کو ممکن بنائے۔

TOPPOPULARRECENT