Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مساجد ، دلہن اسکیم ، کے درخواست گذاروں میں منظورہ رقم کی تقسیم

مساجد ، دلہن اسکیم ، کے درخواست گذاروں میں منظورہ رقم کی تقسیم

ادونی ۔ 26 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )صدرہنما ایجوکیشنل سوسائٹی احمد حسین کے بموجب  اتوار 29 نومبر کو رہنما ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی گونیگنڈلہ کی جانب سے تلگو ہائی اسکول نزد جامع مسجد گونیگنڈلہ میں سالانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں معزر شخصیات جیا ناگیشور ریڈی رکن اسمبلی یمگنور، شیخ مستان ولی ضلع اقلیتی بہبود افسر کرنول، ڈی پربھاکر سرکل انسپکٹرناگیشور رائو، نصیرالدین رحمت اللہ سرپنچ، وغیرہ شرکت کرینگے ۔ اس جلسہ میں رہنما ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ٹیلرنگ کی تربیت یافتہ طالبات میں اسناد کی تقسیم عمل میں آئیگی۔ علاوہ ازیں ریاستی حکومت کی جانب سے مساجد کی مرمت اور دلہن اسکیم کے تحت منظورشدہ رقم کوبھی رکن اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT