Sunday , September 24 2017
Home / خواتین کا صفحہ / مساجد کی آہک پاشی کیلئے منظورہ رقم کی اجرائی

مساجد کی آہک پاشی کیلئے منظورہ رقم کی اجرائی

کوہیر۔/30ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل تحصیلدار شریمتی بی گیتا نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں کوہیر منڈل کے تمام 43 مساجد کی آہک پاشی رنگ و روغن کے لئے حکومت کی جانب سے 70ہزار روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ فی مسجد کیلئے 1627/- روپئے دیئے جارہے ہیں۔ چیکس کوہیر تحصیلدار سے حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کمیٹی کے صدر کے نام سے دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد کی تقسیم میں لاپرواہی کی وجہ ابھی تک مساجد کو یہ فنڈز جاری نہیں کئے گئے جبکہ رمضان میں مساجد کو دینا تھا۔

 

تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں میں
بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد۔/30ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر اوسط سے تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے اس بات کی پیش قیاسی کی۔ تلنگانہ کے مختلف مقامات پالاکرتی میں 5سنٹی میٹر، محبوب آباد میں 3، پناپکا میں 3، دوموگوڑم میں3اور کتہ گوڑم میں 3سنٹی میٹر بارش پچھلے 24گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT