Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / مسافروں کو لوٹنے والی 3 شاطر خواتین گرفتار

مسافروں کو لوٹنے والی 3 شاطر خواتین گرفتار

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مسافرین کی شکل میں خاتون مسافروں کو لوٹنے والی تین شاطر خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق جوتی ، دیویا اور یاداماں کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 26 تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا جن کی مالیت تقریباً 8 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ان خواتین کے خلاف ایل بی نگر میں 10 اور ونستھلی پورم میں ایک مقدمہ درج ہے ۔ آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کو یہ خاتون سارقوں کی ٹولی نشانہ بناتی تھی اور مسافرین کے بھیس میں خواتین کو نشانہ بناتی تھی ۔ پولیس نے گرفتار خواتین کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT