Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مسافرین کا لگیج لے کر فرار ہونے والا کیاب ڈرائیور گرفتار

مسافرین کا لگیج لے کر فرار ہونے والا کیاب ڈرائیور گرفتار

شمس آباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مسافرین کا لگیج لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شیخ نصیر 24 سالہ اور شیخ خالد 23 سالہ نے اولا کیاب کی گاڑی حاصل کی اور ڈرائیور کو حیدرآباد بس اسٹیشن چھوڑنے کو کہا اور کار کے ذریعہ وہ آرام گھر تک آئے اور وہاں پٹرول ڈالنے کے بہانے سے ڈرائیور محمد محی الدین الیاس یوسف 31 سالہ ساکن فلک نما حیدرآباد نے انہیں اپنے اپنے پاسپورٹس کی یاد دلائی جب کہ دونوں کے پاسپورٹس کو ڈرائیور نے ہی چھپا دیئے اور پاسپورٹ ڈھونڈنے کے بہانے انہیں واپس ایرپورٹ پر انہیں وہاں چھوڑ کر دونوں مسافرین کے لگیج کو لے کر فرار ہوگیا تھا جس کی شکایت شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں کی گئی تھی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اولا کیاب ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ دونوں مسافرین نے چار سال کی محنت کر کے رقم جمع کر کے افراد خاندان کے لیے سونا ، کاسمٹک اشیاء ، کپڑے ، میوے ، الکٹرانک اشیاء وغیرہ لائے تھے ۔ ڈرائیور لے کر فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس اس کے قبضہ سے صرف چند اشیاء کو ہی برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ باقی تمام اشیاء کو اس نے استعمال کرلیا تھا ۔ سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT