Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مسافرین کو سوار کئے بغیر طیارہ روانہ

مسافرین کو سوار کئے بغیر طیارہ روانہ

شمس آباد۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) انڈیگو طیارہ تقریباً 15 مسافرین کو ایرپورٹ پر چھوڑ کر اپنی منزل کیلئے روانہ ہوگیا۔ یہ واقعہ آج راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر پیش آیا جہاں طیارہ کوچین روانہ ہونے والا تھا اور 15 مسافرین نے بورڈنگ پاس حاصل کرلئے تھے لیکن ان کے وہاں پہونچنے تک گیٹ بند کردی گئی ۔ مسافرین نے اس رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور انہیں ایرپورٹ پر کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ بعدازاں دوسری فلائیٹ کے ذریعہ ان مسافرین کو کوچین روانہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT