Wednesday , June 28 2017
Home / جرائم و حادثات / مسافرین کو نشانہ بنانے والی جیب کتروں کی ٹولی گرفتار

مسافرین کو نشانہ بنانے والی جیب کتروں کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ پولیس نے جیب کتروں کی ایک ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ سید عمران ساکن حافظ بابا نگر اپنے دو ساتھیوں 22 سالہ سید ابراہیم ساکن ریاست نگر اور 23 سالہ سید نظام ساکن تالاب کٹہ ، یاقوت پورہ شہر کے مختلف علاقوں میں آٹو پیسنجرس کے ہینڈ بیاگس اور پرس کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ سید عمران حیدرآباد اور سائبرآباد میں 22 سے زیادہ جیب کترنے کے واقعات میں ملوث ہے جبکہ ابراہیم حیدرآباد میں 9 وارداتوں میں ملوث ہے ۔ اس ٹولی کا ایک اور رکن بابو لال مفرور اور پولیس کی اس کو تلاش ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT