Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / مسافرین کی حفاظت اولین ترجیح ، جنرل منیجر ایس سی آر

مسافرین کی حفاظت اولین ترجیح ، جنرل منیجر ایس سی آر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے رویندر گپتا نے محفوظ ریلوے کارکردگی پر محکمہ انجینئرنگ عہدیداروں کے ہمراہ 11 نومبر کو ریل نیلائم سکندرآباد میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ جنرل منیجر ایس سی آر نے ریلوے مسافرین اور ٹرینوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے عہدیداروں کو ریلوے پٹریوں کو موسم کے اعتبار سے بہتر دیکھ بھال مرمت کرنے کی ہدایت دی ۔ فی الفور پٹریوں کی درستگی عمل میں لانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ورکرس کو ضروری آلات ، مناسب یونیفارم جیکٹس وغیرہ کی خصوص کر ٹراک مین ، گنگ مینوں اور لیول کراسنگ گیٹ مینو ںکو ضروری ہدایت دی ۔ سیلاب کی صورت میں تمام تر احتیاطی اقدامات روبہ عمل لانے کی ہدایت دی ۔ اس کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات جیسے ریلوے پٹریوں کی حفاظت ، ترقیاتی کاموں کی رفتار ، لیول کراسنگ ، پلوں کی دیکھ بھال ، آدرش اسٹیشنوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال عمل میں آیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT