Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / مسافرین کی سہولت کیلئے سرینگر ۔مظفر آباد بس سرویس

مسافرین کی سہولت کیلئے سرینگر ۔مظفر آباد بس سرویس

جموں 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چونکہ پونچھ ۔ راولکوٹ روڈ کے ذریعہ لائین آف کنٹرول کے پار بس سرویس ایک ماہ سے معطل ہے جموں کے حکام سرینگر ۔ مظفر آباد روڈ کو استعمال کرتے ہوئے ان 119 مسافرین کو سہولت پہونچانا چاہتے ہیں جو سرحدات کے دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں۔ ضلع ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے بتایا کہ ہم صورتحال سے واقف ہیں اور اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو وہاں روانہ کرتے ہوئے ہمارے شہریوں کو وہاں سے واپس لایاجاسکے ۔ ہم سرینگر ۔ مظفر آباد روٹ کو استعمال کرتے ہوئے بس سرویس چلانا چاہتے ہیں تاکہ مسافرین کا تبادلہ ہوسکے ۔ پونچھ ۔ راولکوٹ روٹ پر ہفتہ وار بس سرویس کو 10 جولائی کو معطل کردیا گیا تھا کیونکہ یہاں پاکستانی افواج کی جانب سے پونچھ سیکٹر میں شدید فائرنگ اورشلباری ہو رہی تھی ۔ بس سرویس کی معطلی کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیر کے 116 شہری جموں میں اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پونچھ ۔ راجوری خطہ کے تین ہندوستانی شہری سرحد پار پھنسے ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT