Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسافرین کے ساتھ حسن سلوک کی خواہش

مسافرین کے ساتھ حسن سلوک کی خواہش

نظام آباد میں ایڈیشنل ایس پی پرتاب ریڈی کا خطاب
نظام آباد /9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرٹی سی ڈرائیورس ڈیوٹی کے اوقات میں اپنے اراکین خاندان کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کریں تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اڈیشنل ایس پی پرتاب ریڈی نیالکل روڈ پر واقع نظام آباد ڈپو II میں منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص قواعد کو ملحوظ رکھتے ہوئے نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے کی صورت میں حادثات پیش آنے کے امکانات ہیں۔ پارکنگ کے مقام پر ہی گاڑیوں کو پارک کریں مسافروں سے حسن و سلوک کریں اور آرٹی سی کے ایوارڈ یافتہ ڈرائیور کی مثال لیتے ہوئے آگے بڑھے تو بہتر ہوگا۔ بہتر خدمت انجام دینے کی صورت میں ان کا نام بھی روشن ہوگا۔ آرٹی سی کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری ہے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں تو بہتر ہوگا۔ ضلع بھر میں بانسواڑہ، کاماریڈی، آرمور ، نظام آباد، ڈپو I ، ڈپو II ، بودھن کے ڈرائیورس محمد رئوف،کے راجیا، کے اشوک، بھانا، راجیا، انجیا، وشوناتھ، اقبال احمد، محمدرفیق، خان و دیگر ڈرائیورس کی بہترین خدمات پر ان کی تہنیت پیش کی گئی۔ ان کے علاوہ بہترین میکانک کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مکانکوں کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر اے ایم وی آئی سرینواس رائو، آر ایم راما کانت، ڈپٹی سی ای ایم، دیودانم، ڈپو II منیجر رمیش و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT