Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مسافرین کے ہجوم کے مد نظر ایس سی آر کی تین خصوصی ٹرینیں

مسافرین کے ہجوم کے مد نظر ایس سی آر کی تین خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( آئی این این): مسافرین کے اضافی ہجوم کے مد نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے مختلف مقامات کے لیے تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرین نمبر 02285 سکندرآباد ۔ یشونت پور سویدھا سوپر فاسٹ اسپیشل ٹرین 3 جنوری کو 21-00 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر دوسرے دن 07-55 کو یشونت پور پہونچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02286 یشونت پور ۔ سکندرآباد سویدھا سوپر فاسٹ اسپیشل ٹرین 4 جنوری کو 22-40 بجے یشونت پور سے روانہ ہو کر اگلے دن 10-10 بجے سکندرآباد پہونچے گی ۔ آمد و رفت کے دوران مذکورہ اسپیشل ٹرینیں لنگم پلی ، تانڈور ، یادگیر ، رائچور ، گنتکل ، اننت پور ، دھرما ورم ، ہندو پور اور یلاہنکا اسٹیشنوں پر رکے گی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 02720 سکندرآباد ۔ تروپتی سوپر فاسٹ اسپیشل ٹرین 23 دسمبر کو 19-15 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر دوسرے دن 08-10 بجے تروپتی پہنچے گی ۔ یہ ٹرین آمد و رفت کے دوران قاضی پیٹ ، ورنگل ، کھمم ، وجئے واڑہ ، اونگول ، نیلور ، گڈور اور رینی گنٹہ اسٹیشنس پر رکے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT