Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مسافر کی سلامتی اولین ترجیح نئے ریلوے بورڈ سربراہ کا عزم

مسافر کی سلامتی اولین ترجیح نئے ریلوے بورڈ سربراہ کا عزم

نئی دہلی 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نئے ریلوے بورڈ چیرمین اشونی لوہانی نے آج ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کہاکہ مسافروں کی سلامتی ریلوے کی اولین ترجیح رہے گی۔ وزارت ریلوے نے گزشتہ روز لوہانی کو ریلوے بورڈ کا چیرمین مقرر کیاتھا کیونکہ اندرون پانچ یوم دو ریل حادثات کے پیش نظر اے کے متل نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔ اِن حادثات میں زائداز 20 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے۔

غلط مقصد سے عرضی داخل کرنے پر
دو افراد کو فی کس 10 لاکھ روپئے ہرجانہ
نئی دہلی 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج دو افراد کو موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا کے جانشین کا نام صدرجمہوریہ کو سفارش کرنے کے عمل کے جواز کو چیلنج کرنے والی بیجا عرضی کے ادخال پر فی کس 10 لاکھ روپئے ہرجانہ عائد کیا۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہاکہ سوامی اوم اور مکیش جین پر اس طرح کا ہرجانہ عائد کرنا ضروری ہے تاکہ اِسی طرح کی ذہنیت والے افراد کو اچھی طرح سمجھ آجائے کہ ایسی عرضی کا کیا حشر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT