Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / مسافر کے اٹینڈنٹ پر حملہ کے بعد طیارہ کی سیاٹل واپسی

مسافر کے اٹینڈنٹ پر حملہ کے بعد طیارہ کی سیاٹل واپسی

سیاٹل ( یو ایس ) ۔ 7 ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : ڈیلٹا ایرلائنز کی ایک پرواز جو بیجنگ کے لیے روانہ ہوئی تھی تاہم دوران پرواز ایک مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کردیا جس کے بعد طیارہ کا رخ دوبارہ سیاٹل ، ٹاکوما انٹرنیشنل ایرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ایرپورٹ ترجمان پیری کوپر نے بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ شب ڈیلٹا فلائیٹ 129 میں پیش آیا ۔ پرواز کے 45 منٹ بعد فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے فلائیٹ اٹینڈنٹ کی پٹائی کردی ۔ یہ دیکھتے ہی دیگر مسافرین اٹنڈنٹ کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور انہوں نے مسافر پر قابو پالیا ۔ سیاٹل ایرپورٹ پہنچنے کے بعد لاء انفورسمنٹ نے اسے طیارہ سے اتار لیا ۔ اس واقعہ میں فلائیٹ اٹنڈنٹ اور ایک دیگر زخمی شخص کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT