Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / مسافر کے ’بم‘ کہنے پر امریکی طیارہ کی پرواز میں تاخیر

مسافر کے ’بم‘ کہنے پر امریکی طیارہ کی پرواز میں تاخیر

البانی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یونائیٹیڈ ایرلائنز کی پرواز میں نیویارک کے ایرپورٹ پر ایک مسافر کے ’بم‘ کہنے کی بناء تاخیر ہوئی۔ البانی کاونٹی کے ٹیرف کریگ ایپل نے بتایا کہ دوسرے مسافر نے البانی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ارکان عملہ کو مطلع کیا چنانچہ اس شخص کو تحویل میں لے لیا گیا۔ پائلٹ نے نیویارک، نیوجرسی جانے والے اس طیارہ کی تلاشی لینے کی درخواست کی۔ تمام مسافرین کا تخلیہ اور سازوسامان نکال باہر کیا گیا۔ تلاشی کے بعد کوئی بم دستیاب نہیںہوا اور تاخیر سے طیارہ کو پرواز کی اجازت دیدی گئی۔

TOPPOPULARRECENT