Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مسافر کے ملبوسات کا سرقہ آٹو ڈرائیور گرفتار

مسافر کے ملبوسات کا سرقہ آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ /17  جون (سیاست نیوز) تاجر پارچہ پاسنجر کے ملبوسات کے سرقہ میں ملوث ایک آٹو ڈرائیور کو چارمینار پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ شیخ محسن ساکن دبیر پورہ نے تاجر پارچہ کو فلک نما ریلوے اسٹیشن کیلئے اس نے آٹو میں سوار کرلیا اور جب درخواست گزار ریلوے اسٹیشن پہونچنے پر اس کی توجہ ہٹاکر قیمتی ملبوسات کے ہمراہ فرار ہوگیا ۔ چارمینار پولیس نے آٹو ڈرائیور کا پتہ لگاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ ملبوسات برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT