Thursday , June 29 2017
Home / جرائم و حادثات / مسافر کے 3 لاکھ روپئے ہڑپ لینے والا کیاب ڈرائیور گرفتار

مسافر کے 3 لاکھ روپئے ہڑپ لینے والا کیاب ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد /16 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے ایک اولا کیاب ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس نے مسافر کے تین لاکھ روپئے ہڑپ لئے تھے ۔ راجندر نگر پولیس نے ایک کارروائی میں اس ڈرائیور نریش کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر مسٹر گنگاریڈی نے پریس کانفرنس کے دوران اس ڈرائیور کو پیش کیا اور ضبط شدہ رقم کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 14 مئی کے دن ایک مسافر جو اولا کیاب کے ذریعہ سفر کر رہا تھا کیاب کے ذریعہ علاقہ راجندر نگر پہونچا ۔ پولیس کے مطابق راج شیکھر ریڈی نامی جو سفر کر رہا تھا کار میں اپنے بیاگس بھول گیا ۔ جس میں 3 لاکھ روپئے کی نقد رقم موجود تھی جب اس مسافر کو پتہ چلا تو اس نے ڈرائیور سے رابطہ کی ۔ کافی کوشش کی لیکن وہ رابطہ میں نہیں آیا اور اس نے اپنا فون بند کرلیا ۔ راج شیکھر ریڈی کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اولا کیاب کے انتظامیہ سے یہ بات چیت کرتے ہوئے گاڑی کے مالک کی تفصیلات حاصل کیں ۔ تاہم گاڑی کسی اور کے نام پر تھی اور ڈرائیور کوئی اور تھا ۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کو حراست میں لینے کے بعد اس ڈرائیور تک رسائی حاصل کرلی جو اپنے آبائی مقام یادگیری ضلع پہونچ چکا تھا ۔ پولیس نے ڈرائیور نریش کو گرفتار کرلیا اور اس گاڑی کے مالک پردیپ کو بھی باور کردیا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ پولیس نے ایسے واقعات کے پیش نظر اولا کیاب کو پابند کرنے کیلئے نوٹس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اولا کیاب نریش سے نہ واقف تھے چونکہ وہ پردیپ اصل مالک کو پہچانتے ہیں ۔ پولیس نے ایسا معاملات پر بھی اپنی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT