Tuesday , September 26 2017
Home / خواتین کا صفحہ / مسالہ دار نوڈلز

مسالہ دار نوڈلز

اجزاء : تازہ بنی ہوئی یا پیکٹ کی نوڈلز 500 گرام ، سفید مرچ ( پاؤڈر ) ایک چمچ ، لال مرچ پاوڈر ایک چمچ ، ہری پیاز باریک شدہ دو عدد ، نمک حسب ذائقہ ،  قیمہ 250 گرام ، مرغی کی یخنی دو کپ ، سویاسوس چار چمچ ، سرکہ دو چمچ ، ادرک ایک چمچ ۔
ترکیب : دوکھانے کے چمچ تیل گرم کر کے قیمہ ڈال کر خوب بھونیں ، ایک چمچ لال مرچ اور حسب ذائقہ نمک بھی ملالیں اور تیار کر کے رکھ لیں ۔ یخنی گرم کر کے سرکہ ، سویاسوس اور چلی سوس ملا لیں ، حسب ذائقہ نمک بھی شامل کریں اور یخنی کو گرم رکھیں ۔ کھلے پین میں پانی میں نمک ڈال کر اُبالیں اور نوڈلز ڈال کر دو منٹ پکائیں  پھر نوڈلز نرم ہوجائیں تو پانی نچوڑدیں ۔ پیش کرنے سے قبل چھوٹے پیالوں میں نوڈلز پر گرم گرم یخنی ڈالیں اس پر پکا ہوا قیمہ ڈالیں اور پھر باریک کٹی ہوئی ہری پیاز چھڑک دیں ۔

TOPPOPULARRECENT