Thursday , March 30 2017
Home / ہندوستان / مساوات خواتین کا حق : وینکیا نائیڈو

مساوات خواتین کا حق : وینکیا نائیڈو

نئی دہلی ۔6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ہندوستانی خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی قابلیت کا ثبوت دیدیا ہے ۔ وہ آسانی سے مردوں کی بہ نسبت آگے بڑھ سکتی ہیں اگر انھیں مساوی مواقع فراہم کئے جائیں ۔ انھوں نے کہاکہ انھیں مساوی مواقع فراہم نہ کرکے ہم ملک کی معاشی ترقی کو 50 فیصد کمی کا شکار بنارہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اگر خواتین کو مساوی مواقع حاصل ہوں تو وہ کسی سے کم نہیں ثابت ہوسکتیں ۔ وہ ڈی ڈی نیوز پر شو ’’تیجسونی ‘‘ کی صد سالہ سالگرہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وینکیا نائیڈؤ نے کہاکہ کسی ملک کی ترقی کی نشاندہی خواتین کے ساتھ قوم کے سلوک سے ہوتی ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ملک اپنے جارحانہ رویہ پر قابو پاچکا ہے لیکن صنفی مساوات اور صنفی حساسیت کی مہم ہنوز شرمندۂ تکمیل ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر خواتین کو موقع فراہم کیا جائے تو وہ ثابت کرسکتی ہیں کہ اُن میں اچھی قیادت کی صلاحیت موجود ہے ۔ انھیں پنچایت راج میں موقع دیا جانا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT