Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مستحقین کو امکنہ جات کی منظوری کا مطالبہ نظام آباد میں کانگریس پارٹی کا زبردست احتجاج

مستحقین کو امکنہ جات کی منظوری کا مطالبہ نظام آباد میں کانگریس پارٹی کا زبردست احتجاج

نظام آباد:4؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)امکنہ جات کے بل کی منظوری میں حکومت کی جانب سے لاپرواہی برتنے پر یوتھ کانگریس کی جانب سے ضلع نظام آباد میں آج دھرنا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ ریاستی حکومت نے انتخابات کے موقع امکنہ جات کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے گذشتہ دیڑھ سال سے تساہلی برتنے پر کانگریس کی جانب سے آج ضلع کے مختلف مقامات کے علاوہ کلکٹریٹ پر دھرنا دیا گیا۔ کانگریس کے انچارج مہیش کمار کی قیادت میں کارپوریٹر ایم اے قدوس، ٹی پی سی سی سکریٹری این رتناکر،صدر ضلع وقف کمیٹی محمد جاوید اکرم،سابق صدور ضلع وقف کمیٹی محمد فیاض الدین، محمد ماجد خان ، محسن جوبلی، ایم اے جلیل کے علاوہ دیگر دھرنے میں شرکت کی۔ قبل از ضلع کانگریس آفس سے ایک ریالی نکالی گئی اور یہ ریالی دھرنا چوک پر پہنچ کر دھرنے میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مہیش کمار گوڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کے موقع پر ٹی آرایس نے امکنہ جات کو منظور کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دیڑھ سال کا وقفہ گذرنے کے باوجود بھی اس سے انحراف کردیااور امکنہ جات کی تعمیر کے باوجود بھی بلوں کی ادائیگی میں لاپرواہی برتی جارہی ہے جس کی وجہ سے کئی مستحق افراد مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیااور فوری امکنہ جات کے بلوں کی ادائیگی اور نئے امکنہ جات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT