Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کیلئے درخواستوں کی طلبی

مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کیلئے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد 8 مئی (راست) ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کی اطلاع کے بموجب ماہ شوال م ماہ اگسٹ میں غریب و مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں منعقد کی جائیں گی۔ ویسے والدین و سرپرست جن کی لڑکیوں اور لڑکوں کا رشتہ طے ہوچکا ہو اور انجمن فلاح معاشرہ کی زیرنگرانی شادیاں کروانے کے خواہشمند ہوں تو والد و سرپرست کو چاہئے کہ لڑکا اور لڑکی کا آدھار کارڈ، راشن کارڈ ، شناختی کارڈ ان تینوں میں کسی ایک کی زیراکس جس میں لڑکی کی عمر 18 سال اور لڑکے کی عمر 21 سال ہونا ضروری ہے اور لڑکے کے 2 عدد پاسپورٹ سائز کے فوٹو اور لڑکی کے بھی 2 عدد پاسپورٹ سائز کے فوٹو ساتھ لائیں اور درخواست فارم کی خانہ پُری کے لئے لڑکا اور لڑکی بشمول دونوں طرف سے 3-3 ذمہ دار افراد خاندان ساتھ آئیں۔ ان شادیوں میں فی جوڑ پلنگ، الماری ، بستر معہ مچھردان، سات جوڑے کپڑے، کچن کا مکمل ضروری سامان تحفۃً دیا جائے گا۔ درخواست فارم کے لئے بمکان محمد شرف الدین قریشی معتمد اجتماعی شادیاں انجمن فلاح معاشرہ متصل مسجد شریفہ و محمود رحمت نگر یاقوت پورہ نزد ظفر روڈ سے صبح 10 تا ایک بجے دن اور شام میں عصر تا مغرب رجوع ہوکر درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9390263068 یا 9390312004 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT